QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، فورسز کی چوکی پر حملہ ناکام، 11 شدت پسند ہلاک

16 Sep 2014 16:55

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں ڈانڈی کچ میں واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں افغانستان کی جانب سے شدت پسندوں نے ایک پاکستانی چوکی پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 11 شدت پسند اور تین ایف سی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں ڈانڈی کچ میں واقع سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی میں پاک فوج دہشت گروں کے خلاف ایک مؤثر آپریشن کررہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سب حال ہی میں آپریشن ضربِ عضب کی تفیصلات میڈیا کو فراہم کی گئی تھیں جن کے مطابق رواں 15 جون سے جاری فوجی کارروائیوں میں اب تک 910 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جن میں غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ضربِ عضب میں پاک فوج کی کارروائی اب بھی جاری ہیں اور اب تک شدت پسندوں کے ساتھ لڑائیوں میں 82 جوان ہلاک ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن ضربِ عضب رواں سال 8 جون کو کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے شدت پسندوں کے حملے کے صرف ایک ہفتے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد شمالی وزیرستان کو مقامی اور غیر ملکی شدت پسندوں سے خالی کروانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 410003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410003/شمالی-وزیرستان-فورسز-کی-چوکی-پر-حملہ-ناکام-11-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org