0
Tuesday 16 Sep 2014 18:31
جمعے کو ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا

چیف جسٹس نے انصاف نہ دیا تو خونی انقلاب کا راستہ کھل جائیگا، عمران خان

چیف جسٹس نے انصاف نہ دیا تو خونی انقلاب کا راستہ کھل جائیگا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔ دھرنا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پرامن احتجاج کا راستہ روکا گیا تو پھر خونی انقلاب کا راستہ ہی رہ جائےگا۔ دھرنا مظاہرین سے خطاب کے پہلے اسپیل میں عمران خان نے ساری توجہ سپریم کورٹ کو دی اور چیف جسٹس اور جج صاحبان سے بار بار اپیلیں کرتے رہے۔ عمران خان نے کہاکہ ان کے لوگ احتجاج کرکے واپس جا رہے تھے جب پولیس نے انہيں روکا اور ان پر تشدد کیا جس کے بعد پتھراؤ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ گذشتہ رات ان کے چالیس کارکن گرفتار کرلیے گئے ہيں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔ عمران خان نے جج صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملک خانہ جنگی طرف جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف برادران کے ہوتے ہوئے انہیں کوئی انکوائری قبول نہیں یہ لوگ اپنی دولت بچانے کے لیے ملکی جمہوریت کو داؤ پر لگا رہے ہيں۔ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کےحکم پر عمل درآمد کا حکم دے۔ عمران خان نے پولیس پر اپنے مظاہرین سے لوٹ مار کا الزام بھی لگایا۔ عمران خان نے ایک بار پھر جج صاحبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر پرامن احتجاج کا راستہ روکا گيا تو پھرخونی انقلاب کا راستہ ہی رہ جائے گا۔ عمران خان نے کہاکہ وہ خود اسلام آباد کے سارے کنٹینر ہٹوا دیں گے اور اگر پولیس نے راستہ روکا تو پھر تصادم ہوگا۔ عمران خان نے جمعے کو ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ چیف جسٹس نے انصاف نہ دیا تو خونی انقلاب کا راستہ کھل جائے گا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ گذشتہ چار روز سے پولیس دھرنے کے شرکاء کو پکڑ کر جیلوں میں بند کر رہی ہے، گذشتہ رات بھی تحریکِ انصاف کے جالیس کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ عمران خان نے چیف جسٹس، ججز اور وکلاء سے اپیل کی کہ جہموریت بچائیں، انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہموریت کو بچانا آب کی ذمہ داری ہے۔ عمران خان نے جمہوریت بچانے کے لئے چیف جسٹس کی خدمات کا مطالبہ کر دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے، میرے لئے لوگوں کا روکنا مشکل ہورہا ہے، میرے لوگ پولیس سے مقابلے کی تیاری کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ حالات خون خرابے کی طرف جارہے ہیں، چیف جسٹس مداخلت کریں۔ عمران خان نے خطاب میں کہا ہے کہ انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، جس کے ثبوت موجود ہیں لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا اس لئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دھرنا ہمارا جہموری حق ہے، آئین کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا آئین یہ نہیں کہتا کہ بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ چیئرمین تحریکِ انصاف نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر قسم کی چوری، منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی ہے، دولت بچانے کیلئے جہموریت تباہ کی جارہی ہے، اپنی کرپشن چھپانے کیلئے سب اسمبلی میں اکھٹے ہو جاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ قوم جاگ چکی ہے اب کچھ برداشت نہیں کریں گے، حکومت عدالتوں کے احکامات تسلیم نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دولت بچانے کیلئے حکمرانوں کو جہموریت یاد آجاتی ہے۔ عمران خان نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، انکا کہنا تھا کہ میرے گھر پولیس بھیج کر مجھے ڈرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کے ہوتے شفاف تحقیقات نہیں ہو سکتی، جمعہ کو عوام کا سمندر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 410012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش