QR CodeQR Code

آسٹریلیا کا متحدہ عرب امارات میں کئی سو فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ

16 Sep 2014 23:27

اسلام ٹائمز: آسڑیلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ انکے فوجی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت فراہم کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسڑیلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں انکے فوجی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی آپریشن میں معاونت فراہم کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا نے فضائیہ کے چار سو جبکہ خصوصی دستوں کے دو سو اہلکاروں کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ دس جنگی جہاز بھی آسٹریلوی دستے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ فوجی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے، ابھی تک جنگی کارروائیوں میں حصہ لینے کیحوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 410054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410054/آسٹریلیا-کا-متحدہ-عرب-امارات-میں-کئی-سو-فوجی-تعینات-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org