QR CodeQR Code

کابل، امریکی سفارتخانہ کے قریب خودکش کار بم دھماکہ، 3 غیر ملکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

17 Sep 2014 09:16

اسلام ٹائمز: افغان حکام کے مطابق کابل میں امریکی سفارتخانے سے کچھ فاصلے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرائی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قرب و جوار کی عمارتیں لرز گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم تین غیر ملکی فوجی ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے، اتحادی افواج کے ایک بیان کے مطابق اس واقعے میں اس کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق کابل میں امریکی سفارتخانے سے کچھ فاصلے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرائی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قرب و جوار کی عمارتیں لرز گئیں اور سڑک پر موجود کئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ حملہ ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک پر کیا گیا اور جائے وقوع سے کچھ ہی فاصلے پر امریکی سفارتخانے کے علاوہ سپریم کورٹ کی عمارتیں بھی واقع ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 410094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410094/کابل-امریکی-سفارتخانہ-کے-قریب-خودکش-کار-بم-دھماکہ-3-غیر-ملکی-فوجی-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org