QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 20 دہشتگرد ہلاک

17 Sep 2014 09:22

اسلام ٹائمز: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں طور درہ اور کوکی خیل میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے کم ازکم 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے میں طور درہ اور کوکی خیل میں کی گئی فضائی کارروائیوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کارروائیوں میں شدت پسندوں کے زیر استعمال تین ٹھکانوں اور اسلحے کے دو ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے حکام یہ واضح کر چکے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور انہیں ملک کے کسی بھی کونے میں چھپنے کی جگہ نہیں دی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 410098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410098/خیبر-ایجنسی-میں-فورسز-کی-فضائی-کارروائی-20-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org