QR CodeQR Code

وزیراعظم، وزیراعلٰی پنجاب سمیت 11 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

17 Sep 2014 13:52

اسلام ٹائمز: مقدمے میں ‫قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی سمیت پانچ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے حکم پر وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت گیارہ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کئے گئے مقدمے میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلٰی پنجاب، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب سمیت گیارہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ‫قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی سمیت پانچ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عوامی تحریک کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے دوران پولیس کی شیلنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 410170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410170/وزیراعظم-وزیراعل-ی-پنجاب-سمیت-11-افراد-کیخلاف-قتل-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org