QR CodeQR Code

پاکستان میں طاقتور اور غریب کے کیلئے الگ الگ قانون ہے

قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے، علامہ طاہرالقادری

17 Sep 2014 16:55

اسلام ٹائمز: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تفتیش پر اعتبار نہیں، اسلام آباد واقعے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، انصاف دینے والے ادارے قانون کیمطابق آگے بڑھیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عدالت کے کہنے پر قتل کا مقدمہ درج ہوگیا، اب وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ کہتے ہیں پولیس کی تفتیش پر اعتبار نہیں، اسلام آباد واقعے پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے۔ شاہراہ دستور پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم سمیت مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے، پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکتی تو سکیورٹی کے ادارے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں اب انہیں وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں، پاکستان میں طاقتور اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے، انصاف دینے والے ادارے قانون کے مطابق آگے بڑھیں۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ تازہ ریسرچ پیپر کے مطابق سیلاب کی تباہی اور بربادی خود کرائی گئی ہے، تاکہ دھرنوں سے عوام کی توجہ ہٹائی جاسکے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے سوال اٹھایا کہ پنجاب حکومت نے 57 بلین کا بجٹ سیلاب کیلئے مختص کیا تھا وہ کہاں گیا۔؟ طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ انقلاب دھرنے نے پچاس فیصد سے زائد کامیابی حاصل کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 410204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410204/قتل-کا-مقدمہ-درج-ہوگیا-وزیراعظم-سمیت-دیگر-ملزمان-کو-گرفتار-کیا-جائے-علامہ-طاہرالقادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org