0
Wednesday 17 Sep 2014 18:53

عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہ کرنیوالوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، علامہ جہانزیب جعفری

عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہ کرنیوالوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، علامہ جہانزیب جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب علی جعفری نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے اپنا اقتدار بچانے میں مصروف ہیں، اگر عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو لوگ اپنا دفاع خود کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے اہل تشیع پولیس اہلکار حیدر علی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں بالکل ناکام رہی ہے، اب اس کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کو صرف اقتدار سے چمٹے رہنے کا شوق ہے، یہی وجہ ہے کہ آج عوام ان نااہل حکمرانوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے مسئلہ پر قابو نہ پایا گیا تو حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے دعووں پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے شہید حیدر علی سمیت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تمام شہداء ملت جعفریہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 410205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش