QR CodeQR Code

پشاور میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ جاری، دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کو شہید کردیا

17 Sep 2014 18:36

اسلام ٹائمز: شہید حیدر علی ولد نثار حسین پشاور جیل میں تعینات تھے، ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج صبح دہشتگردوں نے پشاور شہر کے علاقہ نمک منڈی میں فائرنگ کرکے اہل تشیع پولیس اہلکار حیدر علی کو شہید کردیا، جبکہ دہشتگرد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید حیدر علی ولد نثار حسین پشاور جیل میں تعینات تھے، ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے امام بارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پشاور میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، اور اب تک کوئی ٹارگٹ کلر گرفتار نہیں ہوسکا۔ قتل ہونے والوں میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 410206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410206/پشاور-میں-فرقہ-وارانہ-ٹارگٹ-کلنگ-جاری-دہشتگردوں-نے-پولیس-اہلکار-کو-شہید-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org