QR CodeQR Code

سندھ رینجرز کا کراچی میں آپریشن کی رفتار تیز کرنیکا فیصلہ

18 Sep 2014 14:17

اسلام ٹائمز: رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی ہونے والے اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آپریشن کی ایک نئی اور مؤثر مہم کا آغاز کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ رینجرز نے بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری آپریشن کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اختر کی زیر صدارت میں آپریشنل کمیٹی کا اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں حال ہی میں تقرر جانیوالے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، ایڈیشنل آئی جی، سیکٹر کمانڈرز، ڈی آئی جی ایسٹ، اے آئی جی سی آئی ڈی، ڈائریکٹر آئی بی اور رینجرز کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہرکا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شہر بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری آپریشن کی رفتار مزید تیزکرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے وسائل کو مربوط کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ آپریشن کی ایک نئی اور مؤثر مہم کا آغاز کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 410316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410316/سندھ-رینجرز-کا-کراچی-میں-ا-پریشن-کی-رفتار-تیز-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org