0
Thursday 18 Sep 2014 18:52

سکھوں کے اغوا اور قتل پر وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا حکومت کو مراسلہ

سکھوں کے اغوا اور قتل پر وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا حکومت کو مراسلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں سکھوں کے اغواء اور قتل کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اقلیتوں کے جان و مال اور عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور سکھوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ اقلیتی وفد نے چند روز قبل وفاقی حکومت سے شکوہ کیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اقلیتوں کے لئے حالات مناسب نہیں، چند ماہ کے دوران صوبہ کے مختلف اضلاع میں پانچ سکھوں کو قتل کیا گیا، جبکہ اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، وفد نے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ خوف کے باعث بعض سکھ تاجر اپنی دکانوں پر نہیں جا رہے، جس پر وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو مراسلہ ارسال کیا۔
خبر کا کوڈ : 410341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش