0
Thursday 18 Sep 2014 19:01

حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی

حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے، ایک نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بجلی کے بلوں میں مزید ٹیکس عائد کردیئے ہیں، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے صارفین پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، جس کے تحت 20 ہزار روپے سے زائد کی بجلی استعمال کرنے والے کمرشل صارفین سے 5 سے 7 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا، جب کہ ایک لاکھ روپے تک کی بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے اضافی ٹیکسوں کے ساتھ بل صارفین کو بھجوا دیئے گئے ہیں، جب کہ ٹیکسز کی مد میں عوام سے وصول کیا جانے والا اضافی بل ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 410343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش