0
Thursday 18 Sep 2014 20:49

حکومت نے کریک ڈاون کیا تو وہ کچھ ہوگا جسکا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے، علامہ طاہرالقادری

حکومت نے کریک ڈاون کیا تو وہ کچھ ہوگا جسکا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے، علامہ طاہرالقادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے کے نام پر حکمران ہم پر کریک ڈاؤن کرنے والے ہیں، اگر حکومت باز نہ آئی تو وہ کچھ ہوگا جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ لوگوں کے نظریات میں تبدیلی آچکی ہے، انقلاب اب لوگوں کے دلوں میں آچکا ہے جو سیلاب بننے والا ہے اور یہ بہت جلد جاگیرداروں اور وڈیروں کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر حملے کے ڈرامے کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں، حکومت حملے کے نام پر غنڈہ گردی پر اتر آئی تو انجام برا ہوگا، کیونکہ حکمران پی ٹی وی پر حملے کی آڑ میں ہم پر کریک ڈاؤن کرنے والے ہیں، حکومت نے اگر حملہ کیا تو دفاع کے لئے خود نکل پڑوں گا اور اس کی ذمہ دار بھی وفاقی حکومت ہی ہوگی اور پھر وہ کچھ ہوگا جس کا حکمران تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اگر عوامی تحریک کے کارکن پی ٹی وی میں داخل ہوتے تو کچھ نہیں بچتا، ہم ادارے پر حملے کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں، جن میں سے 6 افراد پی ٹی وی کے ہی ملازم ہیں اور ٹرانسمیشن بند کرنے والا پی ٹی وی کا ہی انجینئر تھا۔

اس سے پہلے دوپہر کو خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف خاندان سمیت اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کیلئے جا رہے ہیں۔ قومی خزانے سے پانچ کروڑ روپے کا جیب خرچ مانگا گیا ہے۔ اسلام آباد میں طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دو تین روز میں ذاتی اخراجات کے نام پر قوم کے پانچ کروڑ روپے اڑا دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم کے دورے پر اربوں روپے کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں، کیا یہ جمہوریت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد پارلیمنٹ کے اجلاس پر قوم کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے لیکن ملک میں لوگ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، ظلم اور ناانصافی کے ستائے لوگ ملک بھر سے دھرنے میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔ طاہرالقادری نے کہا کہ شریف برادران وہ دن بھول گئے، جب وہ انکی تربیت کیا کرتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 410350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش