QR CodeQR Code

دہشتگردی حرام ہے، ملوث افراد کو سخت ترین سزاد یکر مثال بنایا جانا چاہیے، سعودی علماء کونسل کا فتویٰ

19 Sep 2014 12:34

اسلام ٹائمز: سعودی عرب کی اعلیٰ علماء کونسل نے اپنے فتوے میں کہا ہے کہ شریعت کی رو سے دہشتگردی ایک سنگین جرم ہے، جس کے مرتکب کو سخت ترین سزا دے کر ایک مثال بنایا جانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی علماء کونسل نے دہشتگردی کو حرام قرار دیدیا ہے، علماء نے فتوے میں کہا کہ داعش عسکریت پسند اور دہشتگردی کرنے والا ہر شخص سزا کا حقدار ہے، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے علماء نے فتوے میں کہا کہ وہ سعودی حکومت کے داعش، القاعدہ اور دیگر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی اور انہیں سزا دینے کے عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اکیس علماء نے فتویٰ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ داعش، القاعدہ یا کسی دہشتگرد تنظیم کا ساتھ دینا اور مسلمانوں بھائیوں اور بہنوں کا قتل عام کرنا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل امام کعبہ شیخ الصدیس نے بھی کہا کہ تھا کہ دہشتگردی کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ نوجوان جہاد کے نام پر داعش اور القاعدہ میں شمولیت اختیار نہ کریں۔

اب سعودی عرب کی اعلیٰ علماء کونسل نے بھی اعلان کیا ہے کہ شریعت کی رو سے دہشتگردی ایک سنگین جرم ہے، جس کے مرتکب کو سخت ترین سزا دے کر ایک مثال بنایا جانا چاہیے۔ سعودی عرب کے علماء پر مشتمل چوٹی کی کونسل، جسے ملک میں فتاویٰ جاری کرنے کا اختیار حاصل ہے، نے اس کا اعلان کیا ہے۔ اِس بیان پر کونسل کے سارے 21 ارکان کے دستخط موجود ہیں اور اس میں قرآن حکیم اور پیغمبر اسلام (ص) کی احادیث سے حوالے بھی دیئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندی کی مالی اعانت کرنا یا نوجوانوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنا ممنوع عمل ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے لوگ جو دہشت گردی کو جائز قرار دینے کے بارے میں رائے دیں یا فتویٰ جاری کریں، انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی اور یہ کہ ایسا کرنا شیطان کی تابع داری کے مترادف فعل ہے۔


خبر کا کوڈ: 410438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410438/دہشتگردی-حرام-ہے-ملوث-افراد-کو-سخت-ترین-سزاد-یکر-مثال-بنایا-جانا-چاہیے-سعودی-علماء-کونسل-کا-فتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org