QR CodeQR Code

موبی لنک نے 300 شہروں میں بائیو میڑک ویری فیکیشن ڈیوائسز نصب کر دیں

19 Sep 2014 15:02

اسلام ٹائمز: کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی نے بائیو میٹرک سسٹم کی تصدیق کے نظام کے حوالے سے فرنچائیز مالکان سمیت صارفین کی سہولیات کیلئے قائم دفاتر کے عملہ کی تربیت کا بھی بندوبست کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایات کی روشنی میں موبی لنک نے ملک کے 300 سے زائد شہروں میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق کے نظام کیلئے 9 ہزار سے زائد آلات نصب کر دیئے ہیں۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمپنی نے بائیو میٹرک سسٹم کی تصدیق کے نظام کے حوالے سے فرنچائیز مالکان سمیت صارفین کی سہولیات کیلئے قائم دفاتر کے عملہ کی تربیت کا بھی بندوبست کیا ہے، تاکہ نئی سموں کی فروخت اور ایکٹیویشن کے نظام کو پی ٹی اے کی ہدایات کے مطابق بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اب تک موبی لنک کی طرف سے 9 ہزار 405 بائیو میڑک ویری فیکیشن ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں، حکومت نے فون کمپنیز کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بہتر اقدامات کی ہدایات کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 410469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410469/موبی-لنک-نے-300-شہروں-میں-بائیو-میڑک-ویری-فیکیشن-ڈیوائسز-نصب-کر-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org