0
Friday 19 Sep 2014 19:38

گذشتہ روز گرفتار ہونے والے ایم این اے جمشید دستی کو عدالت نے بری کر دیا

گذشتہ روز گرفتار ہونے والے ایم این اے جمشید دستی کو عدالت نے بری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر ان کے ساتھیوں سمیت بری کر دیا ہے۔ جمشید دستی نے گزشتہ روز اپنے 12 ساتھیوں سمیت مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی میں گرفتاری پیش کر دی تھی۔ جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں کیخلاف 3 روز قبل انسداد دہشتگردی، ڈکیتی اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تھانہ سٹی مظفر گڑھ پولیس کے ایس ایچ او قیصر حسنین کی مدعیت میں ایم این اے جمشید دستی اور اس کے نامعلوم 200 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 395،353،324،186،148،149 اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ میں جمشید دستی کو ڈکیتی، کار سرکار میں مداخلت، فائرنگ کرنے اور دہشت پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا جس پر ایم این اے جمشید دستی نے خود تھانہ سٹی مظفر گڑھ جا کر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری دیدی تھی۔ پولیس نے جمشید دستی کو باضابطہ گرفتار کرتے ہوئے دہشت گردی عدالت ڈیرہ غازیخان پیش کیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر جمشید دستی کو ان کے ساتھیوں سمیت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ جمشید دستی نے سیلاب کے دوران مظفر گڑھ بند توڑنے کی عملی طور پر مخالفت کی تھی اور انتظامیہ کے ساتھ الجھ پڑے تھے۔
خبر کا کوڈ : 410516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش