0
Friday 19 Sep 2014 19:50

کراچی پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا

کراچی پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروول میں کچرا کنڈی سے ملنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ ایس پی سائٹ کے مطابق میٹروول میں کچرا کنڈی سے 50 کلو بارود اور 4 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ کچرا کنڈی سے 4 بیٹریاں، 4 دستی بم اور 3رائفلیں بھی ملیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بارود اور دیگر مواد کو شہر میں بڑی تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جاسکتا تھا تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 410517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش