QR CodeQR Code

کراچی، نئے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اختر نے چارج سنبھال لیا

19 Sep 2014 19:58

اسلام ٹائمز: کمان سنبھالنے والے میجر جنرل بلال اختر سندھ رینجرز کے بارہویں ڈی جی ہیں، کمان کی تبدیلی کی تقریب میں میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز فلیگ نئے ڈی جی میجر جنرل بلال اختر کے حوالے کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نئے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس سے قبل اس عہدے پر فرائض انجام دینے والے میجر جنرل رضوان اختر نے گزشتہ روز ایک سادہ تقریب میں کمان نئے ڈی جی رینجرز سندھ کے حوالے کی۔ کمان سنبھالنے والے میجر جنرل بلال اختر سندھ رینجرز کے بارہویں ڈی جی ہیں، کمان کی تبدیلی کی تقریب میں میجر جنرل رضوان اختر نے رینجرز فلیگ نئے ڈی جی میجر جنرل بلال اختر کے حوالے کیا، اس طرح کمان کی باضابطہ تبدیلی عمل میں آگئی۔ میجر جنرل رضوان اختر نے ڈی جی رینجرز سندھ کے عہدے پر ڈھائی سال تک خدمات انجام دیں، ان کیلئے کراچی میں امن کا قیام سب سے بڑا چیلنج رہا اور نئے ڈی جی کو بھی اسی کڑے چیلنج کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 410518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410518/کراچی-نئے-ڈی-جی-رینجرز-سندھ-میجر-جنرل-بلال-اختر-نے-چارج-سنبھال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org