0
Friday 19 Sep 2014 20:39

کراچی، ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کیخلاف احتجاج اور دھرنے کا اعلان

کراچی، ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کیخلاف احتجاج اور دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کیخلاف کل کراچی شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ سمیت ملک میں مزید انتظامی یونٹ بنانے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف کل کراچی میں احتجاج اور دھرنا دیا جائیگا۔ ایم کیو ایم کی رہنماء خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ جب دیگر صوبوں کی تقسیم کی بات ہو سکتی ہے تو سندھ کی کیوں نہیں جبکہ نئے صوبوں سے تقسیم نہیں بلکہ ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبوں کی مخالفت کھلی دشمنی کا اعلان ہے جس کے خلاف کل بروز ہفتہ کلفٹن میں تین تلوار پر دھرنا دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 410525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش