QR CodeQR Code

پاکستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، مرکزی جماعت اہلسنت

19 Sep 2014 21:16

اسلام ٹائمز: مجاہد ملت کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ استحکام وطن کے لیے پوری قوم متحد ہو جائے۔ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلہ کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔ پاکستان عالمی گریٹ گیم کا میدان بن چکا ہے، پاکستان کے خلاف مقامی اور عالمی سازشوں کا راستہ روکیں گے اور پاکستان دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ جب تک اسلام کی حقیقی تعلیم کو عام نہیں کیا جائے گا اس وقت تک معاشرے سے انتہا پسندی ختم نہیں کی جا سکتی، پاکستان کے مسائل کا حل نفاذِ نظامِ مصطفی میں پوشیدہ ہے۔ ملک میں افراتفری پیدا کرنا حُبّ الوطنی نہیں، اہل حق میدان عمل میں آئیں اور اسلام کا حقیقی پیغام لوگوں کے دلوں میں موجزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ گمراہی ،بے دینی ،جھوٹ اورہر طرح کی برائیوں سے معاشرے کو پاک کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’مجاہد ملت‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ، جنرل سیکرٹری قاضی عبدالغفارقادری،علامہ اکبر عرفانی،پیر عبدللہ مشہدی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیاْمقررین نے کہا کہ پاکستان عالمی سازشوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ استحکام وطن کے لیے پوری قوم متحد ہو جائے۔ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلہ کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔ پاکستان عالمی گریٹ گیم کا میدان بن چکا ہے، پاکستان کے خلاف مقامی اور عالمی سازشوں کا راستہ روکیں گے اور پاکستان دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 410530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410530/پاکستان-عالمی-سازشوں-کی-آماجگاہ-بن-چکا-ہے-مرکزی-جماعت-اہلسنت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org