0
Friday 19 Sep 2014 21:33
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دے سکتے ہیں تو نواز شریف کیوں نہیں

سپریم کورٹ قومی حکومت تشکیل دیکر نئے عام انتخابات کا اعلان کرے، لیاقت جتوئی

سپریم کورٹ قومی حکومت تشکیل دیکر نئے عام انتخابات کا اعلان کرے، لیاقت جتوئی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، عوام کا مینڈیٹ چرانا سب سے بڑا گناہ ہے، سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے اور قومی حکومت تشکیل دے کر ملک میں نئے عام انتخابات کا اعلان کرے۔ عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور سندھ میں مسلم لیگ نواز کے سابق رہنماء لیاقت جتوئی نے الزام لگایا ہے کہ عام انتخابات میں سندھ میں پیپلز پارٹی اور پنجاب میں نواز لیگ دھاندلی میں ملوث تھیں۔ انہوں نے این اے 233 دادو میں مبینہ دھاندلی کے وڈیو ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی ثابت ہو چکی ہے، جوڈیشل کمیشن کے ذریعے دھاندلی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ ملی بھگت کے باعث نواز لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی دھاندلی کیخلاف آواز نہیں اٹھائی، جس پر انہوں نے بطور احتجاج نواز لیگ سے استعفیٰ دیا اور اپنی پرانی جماعت عوامی اتحاد پارٹی کی بحالی کا اعلان کیا۔ لیاقت جتوئی کہتے ہیں کہ اگر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی استعفیٰ دے سکتے ہیں تو نواز شریف کیوں نہیں۔
خبر کا کوڈ : 410537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش