QR CodeQR Code

دھرنا چالیس دن چلے گا، اسکے بعد دھڑن تختہ ہوگا

مسلم لیگ نون کے کنونشن میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے انقلاب کی نشانی ہے، طاہر القادری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کروڑوں بھوکے عوام کو کیا ملا ہے

20 Sep 2014 02:06

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دھرنے نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کر دیا ہے۔ دھرنے سے قوم کو وہ شعور ملا جس سے وہ گذشتہ 65 سال سے محروم تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا۔ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے کنونشن میں ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے انقلاب کی نشانی ہے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس شخص کے لئے سزائے موت کا قانون جاری کیا جائے، جس نے کسی بھی بیرونی ملک یا ایجنسی سے پیسہ یا فنڈنگ لی ہو۔ 34 سال میں میری جماعت نے ایک پیسہ بھی لیا ہو تو سزائے موت کیلئے تیار ہوں۔ کبھی شریعت یا سیاست کے نام پر پیسہ لیا ہو تو بھی پھانسی کیلئے تیار ہوں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ دھرنے نے اقتدار کے ایوانوں میں زلزلہ پیدا کر دیا ہے۔ دھرنے سے قوم کو وہ شعور ملا جس سے وہ گذشتہ 65 سال سے محروم تھی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دھرنا چالیس دن چلے گا، اس کے بعد حکومت کا دھڑن تختہ ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے حکومت کو دعوت دی ہے کہ دو چیزوں پر سزائے موت کا قانون بنایا جائے کہ کسی پارٹی نے غیر ملکی ایجنسی یا ملکی ایجنسی سے پیسہ لیا ہو تو اس کو سزائے موت دی جائے۔ اسلام آباد میں جاری انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے جاری مشترکہ اجلاس پر 62 لاکھ روپے روزانہ کا خرچہ ہو رہا ہے مگر اس مشترکہ اجلاس میں عوام کی بہتری اور آئین پر عمل درآمد کے سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، آئین کا آرٹیکل 38 لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی گارنٹی دیتا ہے، لیکن اس پارلیمنٹ نے اس پر عمل درآمد میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، موجودہ اجلاس میں بھی جاری احتجاج کے باوجود اس ضمن میں کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ بیرون ملک سے فنڈنگ لینے اور کرپشن کرنیوالوں کیلئے سزائے موت کا قانون بنایا جائے، احتساب کیلئے سب سے پہلے خود کو پیش کرتا ہوں، کبھی شریعت کے نام پر مشرق یا مغرب سے پیسہ نہیں لیا، حکمرانوں میں جراٴت ہے تو فنڈنگ اور کرپشن پر قانون بنائیں۔ 34 سال میں میری جماعت نے ایک پیسہ بھی لیا ہو تو سزائے موت کیلئے تیار ہوں، کبھی شریعت یا سیاست کے نام پر پیسہ لیا ہو تو بھی پھانسی کیلئے تیار ہوں، ہمارے دھرنے سے قوم کو شعور ملا، آج نون لیگ کے کنونشن میں بھی ‘‘گو نواز گو’’ کے نعرے لگے۔


خبر کا کوڈ: 410596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410596/مسلم-لیگ-نون-کے-کنونشن-میں-گو-نواز-گو-نعرے-انقلاب-کی-نشانی-ہے-طاہر-القادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org