0
Saturday 20 Sep 2014 15:03

فلسطین کی فتح میں ایران کا بہت بڑا کردار ہے، محمود الزھار

اسرائیل کا غزہ پر ہر حملہ حماس کے راکٹوں کی رینج میں اضافے کا سبب بنا، اسرائیلی وزیر خارجہ
فلسطین کی فتح میں ایران کا بہت بڑا کردار ہے، محمود الزھار
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما محمود الزھار نے کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ مقابلہ میں ایرانی مدد حماس کی عسکری قوت میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ فلسطینی مقاومتی گروہ کیلئے ایرانی حمایت کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملے میں فلسطین کی فتح میں اسلامی جمہوری ایران کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کو عرب و اسلامی ممالک بالخصوص ایران، شام اور خلیج فارس کی تمام ریاستوں سے اچھے روابط رکھنے چاہیئیں۔ محمود الزھار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے لئے ممکن نہیں رہا اور نہ ہی اس میں جرات ہے کہ مستقبل قریب میں غزہ پر حملہ کرے، کیونکہ فلسطینی مقاومت فلسطین کی عوام کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے 8 جولائی کو غزہ کی پٹی پر زمینی اور فضائی حملہ کیا اور 26 اگست کو سیز فائر ہوا اور بالآخر یہ حملے اختتام پذیر ہوئے۔ ان حملوں میں 2100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں، خواتین اور بوڑھوں کی تھی۔ ان حملوں میں 11000بے گناہ فلسطینی زخمی ہوئے۔ ستمبر کے آغاز میں اسرائیلی وزیر خارجہ آویگڈور لیبرمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بار بار حملے سے نہ صرف حماس طاقتور ہوجائے گی بلکہ اسے  فلسطینیوں کی بیشتر حمایت بھی حاصل ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر ہر حملہ حماس کے راکٹوں کی رینج میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 410658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش