0
Saturday 20 Sep 2014 16:57
نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں

2015ء انتخابات کا سال ہے، نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، شیخ رشید

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک جماعت ہوگئی ہے
2015ء انتخابات کا سال ہے، نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا، قربانی سے پہلے قربانی ہوگی، 2015ء انتخابات کا سال ہے، کوئی کسی کو پاک فوج کی پیداوار کا طعنہ نہ دیں، اس ملک میں کوئی ایک بھی ایسا سیاست دان نہیں جسے فوج کی حمایت حاصل نہ رہی ہو، خود نواز شریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، نواز شریف ایک کاروباری وزیراعظم ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں جرنیلوں اور ججوں کو خریدا، ہم مسائل میں گھرے عوام کیلئے لڑ رہے ہیں، نواز شریف جمہوریت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہیں، جہاں نواز شریف جائیں گے دھرنا بھی وہاں جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہیں ایک نشست والی جماعت کا طعنہ دیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نوازشریف کی حمایت کرنے والی 11 میں سے 8 جماعتیں زیادہ نمائندگی نہیں رکھتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کے اتحادی ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کا دشمن ایک ہی ہے اور نواز شریف سے نجات دونوں ہی کا ایجنڈا ہے، اسی لئے انہوں نے کہا تھا کہ کہ دونوں رہنماؤں کو لاہور سے ایک ساتھ نکلنا پڑے گا اور اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے گا اور بالآخر یہی ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بہت اہم تھا لیکن اب اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق خط بھی سامنے آگیا ہے اور جلد ہی جرنیلوں کے حلف نامے بھی آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب معاملہ پرویز مشرف کا نہیں نواز شریف کے استعفے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک جماعت ہوگئی ہے، خورشید شاہ کے خلاف نیب میں موجود کیسز ختم ہو رہے ہیں اس لئے وہ نواز شریف کی حمایت میں بول رہے ہیں لیکن نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2015ء انتخابات کا سال ہے اور قربانی سے پہلے قربانی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 410677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش