0
Saturday 20 Sep 2014 19:24
سعودی عرب اور قطر دہشتگردوں کے حامی ہیں

دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کیلئے وہابیت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے، بشار جعفری

دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کیلئے وہابیت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے، بشار جعفری
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں کی حمایت کے سلسلے میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان اتحاد موجود ہے۔ شام کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق کی صورتحال سے متعلق تقریر کرتے ہوئے اس ملک کی ابتر صورتحال کو سعودی عرب، قطر اور ترکی کے شیطانی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی نابودی کے لئے وہابیت کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے، کیونکہ اس دہشتگرد گروہ کی فکری بنیاد سعودی عرب کی وہابیت ہی ہے۔ بشار جعفری نے اس دہشتگرد گروہ کی مالی مدد، اس کے دہشتگردانہ اقدامات کے جواز میں فتوے جاری کئے جانے اور اس گروہ کے عناصر کو تربیت فراہم کئے جانے کو دہشتگردی کی حمایت سے تعبیر کیا۔ بشار جعفری کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کو جس دہشتگردی کا سامنا ہے وہ ان دہشتگردوں کے علاقائی اور علاقے سے باہر کے حامیوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے اور اس سے عرب اور اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے دو دہشتگرد گروہوں داعش اور جبھۃ النصرہ کی نابودی سے متعلق شام کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی سے مقابلے کے لئے کی جانے والی ہر کوشش بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے اقتدار اعلٰی کے دائرے میں ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 410705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش