QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں بھی کپتان عمران خان کے انتظار میں جشن

21 Sep 2014 11:03

اسلام ٹائمز: کراچی تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، لیاری کی میانوالی برداری نے کپتان کی حمایت کا اعلان کر دیا، عمران خان کی کراچی آمد کے حوالے سے لیاری کے نیازیوں نے بھی دل کھول کر جشن منایا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے کپتان عمران خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے، لیاری کی میانوالی برداری نے کپتان کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر متوالوں نے روایتی رقص بھی کیا۔ کراچی میں آج جہاں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکلمل ہو چکی ہیں اور کارکنان کے ساتھ ساتھ اہلیانِ کراچی بھی کپتان کے منتظر ہیں وہیں والہانہ رقص اور جوش و جذبے کے ساتھ پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری میں بھی کپتان کے جانثار ان کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ عمران خان کی کراچی آمد کے حوالے سے لیاری کے نیازیوں نے بھی دل کھول کر جشن منایا، لڈی کھیلی، بھنگڑے ڈالے اور چھوٹے ٹائیگرز بچے بھی کپتان سے بھرپور محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سونامی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ نئے پاکستان کی جدوجہد تک ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 410808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410808/پیپلز-پارٹی-کے-گڑھ-لیاری-میں-بھی-کپتان-عمران-خان-انتظار-جشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org