0
Sunday 21 Sep 2014 14:58

بگرام جیل سے 14 پاکستانی رہا کردیئے گئے

بگرام جیل سے 14 پاکستانی رہا کردیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی امریکی جیل میں قید 14 پاکستانی رہائی ملنے پر وطن واپس پہنچ گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض قیدی گوانتانامو میں بھی قید رہے اور انہیں بعد میں افغانستان کی بگرام جیل منتقل کیا گیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بگرام جیل سے 14 پاکستانی رہا کر دیئے گئے ہیں، جنہیں گزشتہ روز پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ قیدیوں کے قانونی مشیروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی صبح سیکورٹی حکام سی ون تھرٹی طیارے میں ان افراد کو لے کر نور خان ایئر بیس پہنچے۔ ان قیدیوں کا طبی معائنہ اور ان کے فنگر پرنٹس بھی لیے گئے، جس کے بعد مزید کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے سپرد کردیا گیا۔ قیدیوں کو اپنے اپنے علاقوں میں ہائی سیکیورٹی میں رکھا جائے گا اور کلیرنس ملنے کے بعد رہائی کا امکان ہے۔

ان قیدیوں میں مظفر گڑھ کا رہائشی محمد سلیمان، جڑاں والا کا امانت اللہ، سبی کا حفیظ اللہ، نوشہرہ کے تین شہری سعید محمد، محمد امین اور سیف الرحمان، مردان کے دو شہری عمل خان اور عبدالحلیم، کوہاٹ کا سیف اللہ، مہمند ایجنسی کا عمر اکرام، لکی مروت کا رہائشی فیض اللہ، کوئٹہ کا محمد ظاہر جبکہ کراچی سے فضل کریم شامل ہیں۔ فضل کریم کا اصل تعلق سوات سے ہے تاہم اس کا خاندان کراچی منتقل ہوگیا تھا، جہاں سے اسے 2003ء میں حراست میں لیا گیا۔ پھر 2005ء میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے بگرام میں قید ہونے کی خبر دی، خیبر پختونخوا کے عبدالحلیم سیف اللہ کو بھی کراچی سے حراست میں لیا گیا تھا۔ 2006ء میں ریڈ کراس نے اس کے گھر والوں کو آگاہ کیا۔ امانت اللہ علی بھی 2003 سے بگرام میں قید تھا، اسے عراق سے اٹھایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 410847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش