0
Sunday 21 Sep 2014 15:33

پاراچنار، شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلیں اور میوہ جات کو نقصان

پاراچنار، شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلیں اور میوہ جات کو نقصان
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی شام شدید بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی۔ کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو نقصان پہنچا۔ موٹر سائکل گرنے کی باعث ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں ہفتے کی شام تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ جس سے علاقے میں کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کی اطلاع ملی اور تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ شہر اور دیگر علاقوں میں ژالہ باری اور بارش کے بعد بجلی اور مواصلاتی نظام بھی کچھ دیر کیلئے بند ہو گیا تھا۔ شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 410853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش