2
0
Sunday 21 Sep 2014 17:42

امریکہ نے کینیڈا، برطانیہ اور ایران سے ملکر ملک میں انتشار پھیلایا، جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا دعوٰی

امریکہ نے کینیڈا، برطانیہ اور ایران سے ملکر ملک میں انتشار پھیلایا، جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا دعوٰی
اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ نے کینیڈا، برطانیہ اور ایران سے مل کر پاکستان میں انتشار پھیلایا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ہمارے لوگ ایران کے شہر قم لے کر گئے تھے جہاں ان کی سینئر آیت اللہ سے ملاقات کروائی گئی تھی، دونوں رہنماﺅں کی عیسائیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن میں پوپ سے بھی ملاقات کروائی گئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے یہ چاہتے تھے کہ پاک فوج اقتدار سنبھال لے تاہم موجودہ عسکری قیادت کو اس سازش کا علم تھا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ، عمران خان اور طاہر القادری کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اگر جنرل راحیل شریف اس معاملے میں فیصلہ کرنے سے ذرا بھی جھجکتے تو پاکستان کو بڑا نقصان ہو سکتا تھا۔ اسلم بیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے مطالبات آئین کے منافی ہیں، دونوں رہنماﺅں کے ساتھ موجود لوگ پرویز مشرف کے ساتھ بھی موجود تھے، پرویز مشرف کی سوچ آزاد خیال پاکستان بنانا تھا، بعض سیاستدان ریٹائرڈ فوجی افسران کے ساتھ مل کر ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، ان میں اکثر ریٹائرڈ افسران دس سال تک پرویز مشرف کے ساتھ رہے۔ فوج کی کبھی یہ خواہش نہیں رہی ہے کہ وہ خارجہ پالیسی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 410871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

جنرل صاحب باقی ممالک کا تو کہا جاسکتا ہے، لیکن ایران والی بات ناقابل یقین ہے، وہ بھی یہ کہ ایران ان اپنے دشمن ممالک کے ساتھ مل کر وہ بھی اپنے ہمسایہ مسلمان بھائی ملک کے لئے کوئی سازش سوچے۔ shame on this thought
جنرل صاحب کو غلط فہمی ہوئی ہے تمام اسلامی ممالک کے درمیان ایران ہمیشہ سے اتحاد و وحدت کا داعی اور علمبردار رہا ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہمسایہ، دوست اور مسلمان ملک میں انتشار پھیلائے کسی دشمن ملک کی بات کرتے تو کچھ زیب دیتا۔no accept your think.اور آپکی یہ سوچ قابل مذمت ہے
ہماری پیشکش