0
Sunday 21 Sep 2014 18:21

ایران، افغانستان اور بھارت سے دوستی کے ذریعے سکیورٹی اخراجات میں کمی تک ترقی ممکن نہیں، میر حاصل بزنجو

ایران، افغانستان اور بھارت سے دوستی کے ذریعے سکیورٹی اخراجات میں کمی تک ترقی ممکن نہیں، میر حاصل بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صدر سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں۔ مگر انکا انقلاب سے کوئی تعلق یا دلچسپی نہیں۔ غربت دور کرنے کے دعویداروں کو معلوم نہیں کی غربت کیا ہے۔ یہ صرف عوام کو اپنے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔ ملک میں تبدیلی پسا ہوا طبقہ لائے گا۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان پیپلز ہارٹی کا نہیں بلکہ نیشنل عوامی پارٹی کا نعرہ تھا اور اب ان انقلابیوں نے بھی اوروں کے نعرے ہائی جیک کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کے لئے لینڈ ریفارمز ضروری ہیں۔ جن کیلئے کوئی حکومت تیار نہیں۔ ڈیموکریسی کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچیں تو لوگ کہیں گے کہ ڈیموکریسی ڈیلیور نہیں کر رہی۔ موجودہ نظام میں تبدیلی ضروری ہے اور عام انسانوں کو بھی زندہ رہنے کا موقع ملتا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطہ کے ممالک فساد کی وجہ سمجھتے ہیں جب تک ہم ایران، افغانستان اور بھارت سے دوستی نہیں کرینگے اور سکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کم کرکے عوام کی فلاح کیلئے استعمال نہیں کرینگے، ترقی نہیں ہو گی۔ اس موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں صورتحال بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، جس سے تبدیلی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 410874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش