QR CodeQR Code

کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد میں عمران خان کے ساتھ ہیں، محسن حسن سابق کرکٹر

21 Sep 2014 18:47

اسلام ٹائمز: کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد شروع کیا ہم بھی ان کے ساتھ ہیں، ہمیں اسے کامیاب کرنا ہوگا، میری دعا ہے کہ اللہ ملک کو عظیم قوم بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق کرکٹر محسن حسن خان بھی شریک ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مزار قائد پر پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن حسن خان نے کہا کہ عمران اور میں اچھے دوست ہیں، عمران خان نے کرپشن اور دھوکے بازی کیخلاف جہاد شروع کیا ہم بھی ان کے ساتھ ہیں، ہمیں اسے کامیاب کرنا ہوگا، میری دعا ہے کہ اللہ ملک کو عظیم قوم بنائے۔


خبر کا کوڈ: 410877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410877/کرپشن-اور-دھوکے-بازی-کیخلاف-جہاد-میں-عمران-خان-کے-ساتھ-ہیں-محسن-حسن-سابق-کرکٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org