0
Sunday 21 Sep 2014 20:30

ملک میں فوری طور پر کالاباغ ڈیم سمیت دیگر آبی منصوبوں پر فوری عمل کیا جائے، میاں محمد اسلم

ملک میں فوری طور پر کالاباغ ڈیم سمیت دیگر آبی منصوبوں پر فوری عمل کیا جائے، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں اسلم کا کہنا تھا کہ انتخابی عملہ مستقل بنیادوں پر تعینات کرکے انکی تربیت کی جائے، نادرا کے ذریعے ووٹرز کا ریکارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی طاقتیں ایسی ہیں جو اسلام آباد میں لاشیں گرا کر مجاور بن کر بیٹھنا چاہتی تھیں، جماعت اسلامی نے انتہائی بردباری کا مظاہرہ کیا اور کوشش کی کہ تمام معاملات آئین کے مطابق حل ہوں۔ میاں اسلم کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے ملک میں فوری طور پر کالا باغ ڈیم سمیت دیگر آبی منصوبوں پر عمل کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے سیلاب زدہ علاقوں میں ایک سو تیس ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں، جبکہ ایک لاکھ افراد کو خشک راشن، کپڑے، خیمے اور جوتے فراہم کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش