QR CodeQR Code

ترکی نے داعش کی قید سے اپنے 49 مغوی شہری بازیاب کرا لئے

22 Sep 2014 12:59

اسلام ٹائمز: سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے بیان میں ترکی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل سے 3 ماہ قبل ترک شہریوں، فوجی اہلکاروں اور سفارتی عملے کو داعش نے اغوا کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا کہنا ہے کہ ملک کے حساس ادارے نے دولت اسلام میہ عراق و شام (داعش) کی جانب سے عراق سے اغوا کئے گئے 49 افراد کو بحاظت چھڑوا لیا ہے۔ ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ترکی کی انٹیلی جسن ایجنسی نے داعش کے قبضے سے عراق کے شہر موصل سے 3 ماہ قبل اغوا کئے گئے 49 افراد کو بحفاظت رہا کر وا لیا ہے اور انھیں ترکی واپس لایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہا کرائے گئے افراد میں ترکی کے سفارتکار، فوجی اور بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل سے رواں ماہ جون میں ترکی کے سفارت کار اور فوجیوں سمیت 49 افراد کو اغوا کر لیا تھا جس کی وجہ سے ترکی نے امریکا کی جانب سے آئی ایس آئی ایس کے خلاف حال ہی میں شروع ہونے والے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 410997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/410997/ترکی-نے-داعش-کی-قید-سے-اپنے-49-مغوی-شہری-بازیاب-کرا-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org