QR CodeQR Code

قیام امن کیلئے امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے،شاہ محمود قریشی

21 Oct 2010 09:50

اسلام ٹائمز:پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے،خطے میں امن کیلئے امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر اوباما نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔واشنگٹن میں بروکنگز انسٹی ٹیوٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کے ساتھ ملاقات اطمینان بخش رہی۔صدر اوباما نے معیشت اور جمہوریت کے فروغ کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے۔خطے میں امن کیلئے امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر اوباما نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔اس موقع پر افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ پاکستان کی خطے اور دنیا بھر میں اہمیت ہے۔پاکستان کے معاملات کا ہم سب سے تعلق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر رقبہ متاثر ہوا۔سیلاب کی مصیبت سے نمٹنے کیلئے امداد فراہم کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 41106

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/41106/قیام-امن-کیلئے-امریکا-مسئلہ-کشمیر-کے-حل-میں-کردار-ادا-کرے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org