0
Thursday 21 Oct 2010 09:59

18ویں ترمیم پر دائر درخواستوں کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

18ویں ترمیم پر دائر درخواستوں کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے اہم مقدمے اٹھارویں ترمیم کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کا فیصلہ آج صبح ساڑھے 9 بجے سنائے گی۔عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق کیس کے تمام فریقین کو اس بارے میں نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ میں اٹھارویں ترمیم کی چند شقوں کو مئی میں چیلنج کیا گیا تھا۔اٹھارویں ترمیم کی مختلف شقوں کے خلاف اعجاز الحق،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن،وطن پارٹی و دیگر سمیت دو درجن سے زائد درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں جس کے بعد 24 مئی سے اس کیس کی سماعت شروع کی گئی،جو مختلف اوقات میں مختصر وقتوں میں 9 ماہ سے زائد جاری رہی۔30 ستمبر کو اس موقع پر عدالت عظمیٰ میں سخت سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔کورٹ روم نمبر ایک میں خصوصی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ عدالت عظمیٰ کے داخلی دروازوں پر بھی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جہاں سے مکمل چیکنگ اور تلاش کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی،تاہم کورٹ روم نمبر ایک میں داخلہ صرف خصوصی پاسز کے ذریعے ممکن ہو گا۔اس ضمن میں وکلاء،صحافیوں اور سائلین کو خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 41108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش