0
Tuesday 23 Sep 2014 08:41

اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کو مدد کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کو مدد کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے، سرکاری میڈیا کے مطابق بان کی مون نے وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک خط میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو اب تک فراہم کی جانے والی امداد کو سراہا، یاد رہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر متاثر ہوا، قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے 269 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ آزاد جموں کشمیر میں 64 اور گلگت بلتستان میں 13 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش