0
Tuesday 23 Sep 2014 08:31

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے راولپنڈی کی مختلف امام بارگاہوں کے دورے، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کے راولپنڈی کی مختلف امام بارگاہوں کے دورے، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی اسلام آباد کے ایک وفد نے سیکرٹری جنرل سعید الحسن رضوی کی سربراہی میں راولپنڈی کی قدیم امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وفد میں علامہ ضیغم عباس، راحت کاظمی اور دیگر بھی شامل تھے، رہنماوں نے ٹائراں والے بازار میں امام بارگاہ پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کے بعد فوری طور پر راولپنڈی کی حساس امام بارگاہوں امام بارگاہ قصر الحسنین (ع) بنگش کالونی، قدیمی امام بارگاہ، امام بارگاہ شاہ نجف اور امام بارگاہ ناصر العزا کا دورہ کیا اور متولیاں سے ملاقات کی، جبکہ امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات بھی دیں۔
خبر کا کوڈ : 411141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش