QR CodeQR Code

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سراج الحق کا ٹیلی فونک رابطہ

23 Sep 2014 15:03

اسلام ٹائمز: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سراج الحق کو یقین دہانی کرائی ہے کہعجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پرآئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی


اسلام ٹائمز۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اوراسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کےاستعفے منظورکرنے میں جلدی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے منظورکرنے میں جلدی کی گئی توسیاسی بحران میں اضافہ ہوسکتاہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سراج الحق کو یقین دہانی کرائی ہے کہعجلت میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا ، پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پرآئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کی جائے گی.


خبر کا کوڈ: 411206

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411206/اسپیکر-قومی-اسمبلی-ایاز-صادق-سے-سراج-الحق-کا-ٹیلی-فونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org