QR CodeQR Code

عام شہری بھی قتل کرو

امریکہ اور اتحادیوں کیخلاف بم سے لیکر چاقو تک حملوں میں استعمال کریں گے، داعش کی دھمکی

23 Sep 2014 16:57

اسلام ٹائمز: شام اور عراق میں موجود باغی گروپ داعش کے ترجمان عدنان الشامی نے سماجی ویب سائٹ پر اکتالیس منٹ کا صوتی پیغام کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی امریکی، فرانسیسی یا مصری فوجی دکھائی دے اسے فنا کر دو۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آڈیو پیغام میں اپنے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ انہیں جہاں کہیں بھی امریکی، فرانسیسی یا مصری فوجی یا شہری دکھائی دیں انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔ داعش نے ان ممالک کے عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، آڈیو پیغام میں داعش جنگجوؤں کو کارروائی کیلئے عام اسلحہ سے لے کر چاقو تک استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ داعش کے ترجمان عدنان الشامی نے سماجی ویب سائٹ پر اکتالیس منٹ کا صوتی پیغام چھوڑا ہے، جس میں انہوں نے اپنے جنگجوؤں سے امریکی قیادت کے اتحادی گروپ پر حملے کی تلقین کی ہے۔ عدنان الشامی کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی امریکی، فرانسیسی یا مصری فوجی دکھائی دے اسے فنا کر دو، حتیٰ کہ ان کے اتحادیوں کے ملکوں میں مقیم شہریوں کو بھی نہ بخشو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے وہ شہری جو مسلمان نہیں ہیں انہیں بھی موت کے گھاٹ اتار دو دیگر جنگجوؤں کو ثواب اور صلہ سے آشنا کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا اگر اسلحہ نہیں ملتا تو چاقو چھری کا استعمال کرو۔ الشامی نے جنگجوؤں کو مرو نہیں مارو کی پالیسی پر عمل کرنے کی تلقین کی۔


خبر کا کوڈ: 411213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411213/امریکہ-اور-اتحادیوں-کیخلاف-بم-سے-لیکر-چاقو-تک-حملوں-میں-استعمال-کریں-گے-داعش-کی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org