0
Tuesday 23 Sep 2014 18:16

این اے 149 ملتان میں بلاول نے جاوید ہاشمی کیخلاف امیدوار نامزد کردیا

این اے 149 ملتان میں بلاول نے جاوید ہاشمی کیخلاف امیدوار نامزد کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 149 ملتان سے ضمنی انتخاب کے لیے سابق ایم پی اے جاوید صدیقی کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس فیصلے کا اعلان پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے عہدے داروں سے مشاورت کے بعد کیا۔ پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار جاوید صدیقی اور متبادل امیدوار عثمان بھٹی آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ پیپلزپارٹی نے عامر ملک ڈوگر سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ووٹرز تیر کے انتخابی نشان کو ووٹ دیں گے۔ پیپلزپارٹی کے اس اعلان سے اُن افواہوں کی تردید ہو گئی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ پیپلزپارٹی مخدوم جاوید ہاشمی کے مقابل اپنا امیدوار نہیں لائے گی۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم انتخابی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ملتان کے حلقے این اے 149 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 149 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 411223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش