0
Tuesday 23 Sep 2014 18:19

عوامی تحریک کے 41 کارکن ضمانت پر میانوالی جیل سے رہا

عوامی تحریک کے 41 کارکن ضمانت پر میانوالی جیل سے رہا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے 41 کارکن کی ضمانتیں منظور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایک لاکھ پچاس ہزار کے مچلکوں پر رہائی کے احکامات جاری کئے، جنہیں میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے پی اے ٹی کے 125 ملزمان مقدمہ نمبر 345،7ATA میں میانوالی جیل میں بند ہیں، جبکہ تھانہ بھیرہ مقدمہ نمبر 244 کے بھی نامزد ملزمان تھے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں، جس کے باعث 41 کارکن رہا ہو کر گھروں کو پہنچ گئے ہیں، باقی تاحال قید میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش