0
Wednesday 24 Sep 2014 08:45

پشاور، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اور بلنگ اوور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا

پشاور، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اور بلنگ اوور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام واپڈا ہاوس پشاور کے سامنے اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا، احتجاجی دھرنے سے صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان، ممبر قومی اسمبلی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شیر اکبر خان، سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی، سابق صوبائی وزراء کاشف اعظم، حافظ حشمت خان، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور حمد اللہ جان، امیر جماعت اسلامی ٹاون ون مولانا حنیف اللہ، ٹاون ٹو امیر فضل اللہ دائودزئی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عنایت اللہ اور دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا احتجاجی دھرنا مرکزی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ہے، عوام مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے شدید کرب اور عذاب میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش