QR CodeQR Code

دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت سیکورٹی بہتر بنائے، میاں افتخار

24 Sep 2014 14:03

اسلام ٹائمز: اے این پی کے رہنماء کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور شہر میں ختم کی گئی سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو بحال کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے پشاور میں ایف سی کانوائے کی گاڑی پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور شہر میں ختم کی گئی سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو بحال کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر صوبائی حکومت اسلام آباد دھرنے میں گئی تو یہ صوبے کی عوام کیساتھ غداری ہوگی، انہوں نے کہا کہ وزیرستان آپریشن کے بعد دہشت گرد بکھر گئے، دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت خوش فہمی میں نہ رہے اور دھرنوں میں شرکت کے بجائے اپنے صوبے کی سیکیورٹی کی بہتری پر توجہ دے۔


خبر کا کوڈ: 411304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411304/دہشت-گرد-دوبارہ-منظم-ہو-رہے-ہیں-خیبر-پختونخوا-حکومت-سیکورٹی-بہتر-بنائے-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org