0
Wednesday 24 Sep 2014 11:12

عمران خان پاکستانیوں کے قاتل طالبان کے محافظ بنے ہوئے ہیں، پر ویز رشید

عمران خان پاکستانیوں کے قاتل طالبان کے محافظ بنے ہوئے ہیں، پر ویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ کیا پاکستانی معیشت کو 600 سو ارب روپے کا نقصان پہچانا تبدیلی ہے یا غیر ملکی سربراہوں کو پاکستان نہ آنے دینا تبدیلی ہے؟ پرویز رشید نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا سول نا فرمانی پر قوم کو اکسانا نیا پاکستان ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کے قاتلوں، تحریک طالبان کے محافظ بنے ہوئے ہیں، کیا دہشت گردوں کی مذمت نہ کرنا تبدیلی ہے؟
خبر کا کوڈ : 411326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش