QR CodeQR Code

عمران خان پاکستانیوں کے قاتل طالبان کے محافظ بنے ہوئے ہیں، پر ویز رشید

24 Sep 2014 11:12

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ کے مرکزی رہنما نے عمران خان سے سوال کیا ہے کہ پاکستانی معیشت کو 600 سو ارب روپے کا نقصان پہچانا تبدیلی ہے یا غیر ملکی سربراہوں کو پاکستان نہ آنے دینا تبدیلی ہے؟


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ کیا پاکستانی معیشت کو 600 سو ارب روپے کا نقصان پہچانا تبدیلی ہے یا غیر ملکی سربراہوں کو پاکستان نہ آنے دینا تبدیلی ہے؟ پرویز رشید نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا سول نا فرمانی پر قوم کو اکسانا نیا پاکستان ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پاکستانیوں کے قاتلوں، تحریک طالبان کے محافظ بنے ہوئے ہیں، کیا دہشت گردوں کی مذمت نہ کرنا تبدیلی ہے؟


خبر کا کوڈ: 411326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411326/عمران-خان-پاکستانیوں-کے-قاتل-طالبان-محافظ-بنے-ہوئے-ہیں-پر-ویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org