QR CodeQR Code

حکومت سیاسی جرگے کو اہمیت نہیں دے رہی، شاہ محمود قریشی

24 Sep 2014 19:13

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہونیوالے تمام اراکین کو اکھٹا طلب کریں، کوئی رکن ذاتی طور پر سپیکر سے نہیں ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفے دینے والا پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رکن ذاتی طور پر سپیکر سے نہیں ملے گا، سب کو اکٹھے طلب کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو لکھے گئے خطوط کو زیر بحث لایا گیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی رکن ذاتی طور پر پیش نہیں ہو گا بلکہ تمام اراکین اسمبلی اکٹھے پیش ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے، ہم نہ جمہوریت کے خلاف تھے اور نہ ہیں۔ آئین کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف کے خلاف میڈیا کے ذریعے غلط پراپیگنڈہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر مذاکرات کرنا چاہے تو اس کیلئے تیار ہیں اور اگر نہیں بھی کرنا چاہتی تو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی جرگے نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا لیکن حکومت آج جرگے کو بھی وہ اہمیت نہیں دے رہی جو دی جا رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعفیٰ نہ دینے والے تین ارکان کے خلاف کاررائی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 411435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411435/حکومت-سیاسی-جرگے-کو-اہمیت-نہیں-دے-رہی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org