QR CodeQR Code

اسلام محبت اور امن کا درس دیتا ہے، مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ

24 Sep 2014 19:32

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم کیطرف سے دینی مدارس کے طلبہ کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اسلامی تعلیمات کے حصول پر صرف کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودہا میں جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر انتظام دینی مدارس کے طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ مولانا محمود بشیر نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، دینی مدارس کے طلبہ اپنے عمل سے اسلام کا پیغام پھیلانے میں کردار ادا کریں۔ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم کے زیر اہتمام دینی مدارس کے طلبہ کے اجتماع سے مولانا عمر وقاص، منتظم پنجاب نے بھی خطاب کیا۔ دینی مدارس کے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اسلامی تعلیمات کے حصول پر صرف کریں۔ تقریب سے مولانا عبدالرحمان عباسی، حمزہ ضیا اور عامر شہزاد نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 411439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411439/اسلام-محبت-اور-امن-کا-درس-دیتا-ہے-مرکزی-ناظم-اعلی-جمعیت-طلبہ-عربیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org