0
Thursday 25 Sep 2014 02:31
8 سالہ دفاع مقدس ایک جاری و ساری سرچشمہ ہے

خدا پر توکل اور عزم راسخ کے ذریعے منہ زور اور سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، رہبر انقلاب

ایرانی قوم کی استقامت نے دنیا کی بہت سی شخصیات کو "خالی ہاتھ سے مقتدرانہ دفاع" کا معتقد بنا دیا
خدا پر توکل اور عزم راسخ کے ذریعے منہ زور اور سامراجی طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، رہبر انقلاب
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع کے تجربے نے ثابت کر دکھایا ہے کہ تمام تر مشکلات اور دباؤ کے باوجود، پختہ عزم و ارادے اور خدا پر توکل کے ساتھ عالمی طاقتوں کی بے جا توقعات اور منہ زوری کے مقابلے ميں ڈٹا جاسکتا ہے۔ اسلامی جمہوری ایران میں ہفتۂ دفاع مقدس کی مناسبت سے فوجی کمانڈروں سے اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دور کو ملت ایران کی عزت و آبرو کا باعث قرار دیا اور کہا کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع میں ملت ایران کی استقامت و پائمردی کے سبب، مسلم اور غیر مسلم ممالک کی بہت سی بااثر شخصیات اور  فعال ذہنوں نے، ایرانی عوام کے خالی ہاتھ مقتدرانہ دفاع پر بھرپور اعتقاد پیدا کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ سالہ مقدس دفاع، ایک ایسا جاری و ساری سرچشمہ ہے کہ جسے جتنا صحیح طریقے سے سمجھا جائے گا، اتنا ہی ایرانی قوم اور ایران کے مستقبل کیلئے مفید واقع ہوگا۔ انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے وسائل و ذرائع کی شدید قلّت کے باوجود آٹھ برسوں تک دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا اور انھیں ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ اپنے کسی بھی طرح کے مذموم مقصد میں کامیابی حاصل کرسکیں۔
 
انقلاب اسلامی کے سپریم لیڈر نے مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کے خلاف، مشرق و مغرب اور ان سے وابستہ عناصر کے محاذ کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم محاذ کی تشکیل کا مقصد اسلامی نظام کو کمزور کرنا، اندرونی مشکلات میں گرفتا کرنا اور آخر کار ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا شیرازہ بکھیرنا تھا لیکن ایران کی قوم اور حکومت نے تمام تر وسائل و ذرائع کی کمی اور بے پناہ مشکلات کے باوجود، اس محاذ کے مقابلے میں استقامت کی اور سربلندی و افتخار کے ساتھ میدان سے سرخرو نکلی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مسلط کردہ جنگ کے اخراجات خاص طور پر انقلاب اسلامی کے لئے شہداء کی عظیم قربانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے مادی اور معنوی نقصانات اور اخراجات بہت زيادہ تھے لیکن اس کے باوجود ایرانی قوم نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عظیم نتائج اور تجربات حاصل کئے۔
خبر کا کوڈ : 411520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش