QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرز کی کارروائی ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، شرجیل میمن

25 Sep 2014 11:42

اسلام ٹائمز:سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کی جانے والی کارروائی شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گذشتہ رات رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائی کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کا حصہ ہے، اس کارروائی میں 23 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے کچھ کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ کچھ اب بھی زیرحراست ہیں۔ سندھ حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور دھرنوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات رینجرز نے اسکیم 33 ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔ جس کے خلاف آج شہر کے مختلف مقامات پر دھرنے دیے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 411547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411547/ایم-کیو-کے-دفتر-پر-رینجرز-کی-کارروائی-ٹارگٹڈ-آپریشن-کا-حصہ-ہے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org