QR CodeQR Code

بہاولنگر اسپتال میں زہریلی دوا سے 15 روز میں 54 بچے جاں بحق

25 Sep 2014 12:50

اسلام ٹائمز: جنوبی پنجاب کے سرکاری ہسپتال میں ڈیڑھ ماہ کے دوران چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث مجموعی طور پر وفات پانے والے بچوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بہاولنگر میں غیر میعاری دوائوں اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث پندرہ روز میں 54 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسپتال انتظامیہ حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ماوں کی گودیں خالی ہونے پر کسی مسیحا کا دل نہ پسیجا تو اپنے پیاروں کی اموات پر غم سے نڈھال ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ ان والدین کا کہنا تھا اگر علاج ہی نہیں کرنا تو ایسے اسپتال بند کر دیے جائیں۔ بچوں کی اموات اور عملے کی بے توجہی پر ایم ایس ڈاکٹر فیاض انور بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ انھوں نے کہا کہ دواوں کی خریداری ای ڈی او ہیلتھ نے کی ہے۔ زہریلی دوا سے بچوں کی ہلاکت پر وزیراعلی نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث مجموعی طور پر وفات پانے والے بچوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 411565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/411565/بہاولنگر-اسپتال-میں-زہریلی-دوا-سے-15-روز-54-بچے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org